Search
  • Urooj

اختیار

اختیار

یہ پہچان جو میری دکھائ دیتی ہے گزرے وقت میں مجھ پر کی گئ زیادتیوں کی گواہی دیتی ہے صدیوں سے ایک بوجھ مجھ پر لادا گیا ہے نام تہذیب کا لے کر مجھ کو باندھا گیا ہے صنف نازک کا اسم جو مجھ کو دیا سنگ ایک قفس بھی تحفہ دیا ملا ماحول گھٹن زدہ میں دب سی گئ ڈال خود پر حجاب میں ڈھک سی گئ خواب پروازکا میں نے جو دیکھا زرا میرے حاکم نے مجھ کو پھر دے دی سزا نشان زخم کا ظالم نے جب مجھ کو دیا ہوئیں نم آنکھیں, مگر میں نے ٹوٹے پروں کو سمیٹ لیا ایک علامت مذہب جو پہنایا مجھے ہزار لوگوں کی نظروں میں لایا مجھے بعد اس کے میں اتنی بدل جاؤں گی میں نے سوچا نہ تھا, شک میں گھر جاؤں گی کیوں کسی کو اختیار ہو کسی کی پہچان بنانے کا سبھی کو کسی نہ کسی سانچے میں ڈھالنے کا کیا پیراہن ہو میرا, یہ میرا ہی اختیار ہو نہ کوئ جبر ہو, نہ کوئ قانون, نہ کوئ پہرہ دار ہو یہ سیاہ سایہ میرے وجود کو ہر گز نہ مٹا پائے گا تاروں کی مانند میرا ہر نقش گہرے بادل سے ابھر آئے گا! ہزار بھنور میں, پھنسا بھی ہو میرا سفینہ میرے عزم کا بادباں اسے ساحل پر لے آئے گا ایک سنگ تراش کی مانند میں خود کق تراشوں گی خود کو ایک نفیس مورت میں ڈھالوں گی بڑھتے قدموں سے منزل کو پاؤں گی ان ہی قدموں سے فاصلوں کا نشان مٹاؤں گی!


Introduction

मेरा नाम अकीला ख़ान है और मैं नारीवादी संघटन से जुडी हूँ| मुझे नज़्म लिखने और फ़िल्म बनाने में दिलचस्पी है और अपने नज़रिये को लफ़्ज़ों और विडियो की सूरत में सब के सामने रखना चाहती हूँ|

Aquila Khan

#aquilakhan

0 views